23 مئی، 2014، 4:03 PM

روس و چین

شام کے خلاف مغربی ممالک کی قرارداد کو روس اور چین نے ویٹو کردیا

شام کے خلاف مغربی ممالک کی قرارداد کو روس اور چین نے ویٹو کردیا

مہر نیوز/ 23 مئی / 2014 ء : شام کے خلاف امریکہ سمیت مغربی اور بعض عربی ممالک کے معاندانہ اقدام کو روس و چین نے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں ناکام بناتے ہوئے شام کے خلاف پیش کردہ قرارداد کو ویٹو کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے خلاف امریکہ سمیت مغربی اور بعض عربی ممالک کے معاندانہ اقدام  کو روس و چین نے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں ناکام بناتے ہوئے شام کے خلاف پیش کردہ قرارداد کو ویٹو کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق فرانس کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شامی حکومت کے خلاف قرارداد پیش کی گئی  لیکن روس اور چین نے قرارداد کو یہ کہہ کر ویٹو کردیا کہ اس سے شام میں غیر ملکی فوجی مداخلت کی راہ ہموار ہوجائے  گی۔ اقوام متحدہ ميں روسی سفير وٹالی چرکن کا کہنا تھا کہ قرارداد کے ذریعے بين الاقوامی فوجداری عدالت کو استعمال کرتے ہوئے شام ميں سياسی بحران کو پھیلانے اور بيرونی فوجی مداخلت کے ليے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ روس اور چین اس سے  قبل بھی شام کے خلاف امریکہ اور اس کے اتحادی عربی اور مغربی ممالک کی 4 قراردادوں کو ویٹو کرچکے ہیں۔ کیونکہ امریکہ اور اس کے اتحادی عربی اور مغربی ممالک شام میں فوجی مداخلت کی راہ ہموار کرنا چاہتے ہیں۔

News ID 1836334

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha